اہم ترین خبریںپاکستان

حکومتی غفلت اور نا اہلی کے سبب تفتان بارڈر پر درجنوں زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ، اہم رپورٹ

تفتان سے سکھر قرنطینہ سینٹرمنتقل کیئے گئے زائرین کا کہنا ہے کہ ایران سے تفتان بارڈرمیں داخل ہوتے وقت فقط 3زائرین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ،لیکن سکھر پہنچنے کے بعد یہ تعداد50سے تجاوز کرچکی ہے

شیعت نیوز: وفاقی محکمہ صحت کی غفلت اور نا اہلی کہ سبب تافتان کے راستے پاکستان آنیوالے درجنوں زائرین نواسہ رسول امام حسینؑ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وفاقی محکمہ صحت کی جانب سے تافتان میں نامناسب انتظامات و غفلت کے سبب اب تک 60سے زائد زائرین کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نا اہل حکومت تفتان بارڈر پر زائرین کی قیمتی جانوں سے کھلواڑبند کرے، علامہ موسیٰ رضاجسکانی

جبکہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق ایران سے براستہ تافتان داخل ہونے والے صرف 3زائرین میں تافتان بارڈر پرکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ائسولئشن و قرنطینہ کے ناقص اور غیر معیاری انتظامات کے سبب وائرس مقامی سطح پر منتقل ھوکر اب 50سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ جسکی مجرمانہ غفلت کی ذمہ دادی وفاقی حکومت و محکموں پہ عائد ہوتی ہے کہ جنھوں نے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کو الگ رکھنے کی بجائے عام لوگوں کہ ساتھ رکھا اور تافتان بارڈر پر عدم سہولیات کے ساتھ 21دن گزارنے پر مجبور کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: جلد عوام کو سڑکوں پرلائیں گےاور سی ایم ہاؤس پر دھرنا دیں گے، علامہ ناظرتقوی

تفتان سے سکھر قرنطینہ سینٹرمنتقل کیئے گئے زائرین کا کہنا ہے کہ ایران سے تفتان بارڈرمیں داخل ہوتے وقت فقط 3زائرین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ،لیکن سکھر پہنچنے کے بعد یہ تعداد50سے تجاوز کرچکی ہے ، اس کا سبب تفتان بارڈر پر ان 3مریضوں کی غیرموثر دیکھ بھال اور دیگر زائرین کو اس سے بچاؤ کیلئے سہولیات کی عدم فراہمی بنی۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما سید ناصرشیرازی نے حکومت حکومت سے زائرین کو مشکلات اور کورونا وائرس میں کا نشانہ بنانے کے ذمہ دار افسران اور حکام کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جنکی غفلت اور نا اہلی کے سبب درجنوں زائرین اس موذی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button