ایران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری

شیعت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ نے بھی وزارت صحت اور ملک کے دیگر اداروں کے ہمراہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا آغاز کررکھا ہے عوام کو اس جنگ میں گھروں میں رہ کر ہماری مدد کرنی چاہیے۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ نے بھی وزارت صحت اور ملک کے دیگر اداروں کے ہمراہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا آغاز کررکھا ہے عوام کو اس جنگ میں ہماری مدد گھروں میں رہ کر کرنی چاہیے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف وزارت صحت، میڈیکل عملہ اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر جنگ لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے عوام کی زندگی اہم ہے اور اس جنگ میں عوام کے تعاون کے سے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا بائيولوجیکل دفاعی مشقوں کا اعلان ، ملک ميں 300 آرمی میڈیکل سینٹر قائم

دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایران میں کوویڈ-19 کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں پیر کے روز بین الاقوامی فنڈ برائے اطفال یونیسیف کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی جو ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات اوراشیاء پر مشتمل ہیں۔

یونیسیف کی جانب سے دی گئی امداد میں طبی سہولیات کے علاوہ فارسی زبان میں بچوں کیلئے کورونا وائرس کے حفاظتی تدابیر اور گھر میں بچوں کیلئے مناسب اور پُرامن ماحول کی فراہمی سے متعلق رہنما اصول پر مبنی لٹریچر بھی شامل ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، جرمنی، ازبکستان، برطانیہ، فرانس، جاپان، قطر، آذربائیجان اور روس نے امدادی طبی اشیاء ایران کیلئے ارسال کی تھیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ جن میں سے 4 ہزار 996 افراد صحت یاب ہوئے اور 853 افراد انتقال کرگئے ۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button