عراق

حشدالشعبی پر امریکی حملہ عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہے۔ محمد الحلبوسی

شیعت نیوز: عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے حشد الشعبی اور کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ايئر پورٹ اور حشدالشعبی پر امریکہ کے حملے عراق کی قومی حاکمیت کے خلاف ہیں۔

محمد الحلبوسی نے کہا کہ حشد الشعبی در حقیقت عراقی فوج کا حصہ ہے اور اس پر امریکی حملے عراق کی قومی حاکمیت کے بالکل خلاف ہیں، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ کربلا کے زیر تعمیر ايئر پورٹ پر بھی امریکی حملہ عراق کی حاکمیت کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی بمباری، 3 افراد شہید اور 7 زخمی

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمد الحلبوسی نے امریکی دہشتگردانہ حملے کے خلاف اس ملک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے فوری اجلاس بلانے اور عراق سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

امریکہ عراق میں بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: امریکی بربریت کا سلسلہ جاری، زیر تعمیر کربلا ايئر پورٹ پر بھی بمباری

حلبوسی نے کہا کہ عراقی حکومت کو امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر آواز اُٹھانی چاہیے اور ایسے اقدامات کی روک تھام کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو ماہ قبل بھی امریکہ کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوئےتھے۔ الحشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button