دنیا

ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے میں امریکی فوج کا ہاتھ ہے۔ چین

شیعت نیوز: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس کو پھیلانے میں ممکنہ طور پر امریکی فوج کا  ہاتھ ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے کے پیچھے امریکی فوج کا ہاتھ ہو سکتا ہے اس لئے امریکہ کو اس کے متعلق وضاحت کرنی چاہیے اور چین کو اس سلسلے میں اطلاعات فراہم کرنی چاہئے۔ ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی روک تھام میں تاخیرسے کام لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بائیولوجیکل حملہ، آیت اللہ خامنہ ای کا مسلح افواج کو بھرپور انداز سے مقابلے کا حکم

امریکہ اور چین کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کورونا وائرس کو چینی وائرس یا ووہان وائرس کا نام دیا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے خلاف امریکہ کا حیاتیاتی حملہ ہے کورونا وائرس امریکی لیبارٹیریوں میں تیار ہوا ، جسے امریکی فوج نے ووہان میں پھیلایا اور اس طرح امریکہ نے چین کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔

یہ بھی پڑھیں : کوروناوائرس کا خدشہ، 1900زائرین قرنطینہ مکمل کرکےتفتان بارڈر سے کوئٹہ روانہ

یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس پر ردعمل میں سستی کا مظاہرہ کیا جس کی گزشتہ ماہ سے دنیا قیمت ادا کر رہی ہے ، حالانکہ ووہان میں اس وائرس کی نشاندہی ایک سال قبل ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آیت اللہ خامنہ ای بھی کورونا وائرس کو بائیولوجیکل حملہ قرار دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button