سعودی عرب

سعودی عرب میں G20 اجلاس کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گیا

شیعت نیوز: سعودی حکومت کی جانب سے اس ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبریں چھپانے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود G20 اجلاس منسوخ ہوگیا ہے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق G20 اجلاس کی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلنے کی بنا پر سعودی عرب میں رکن ممالک کے وزرائے زراعت کا اجلاس نامعلوم مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے ۔G20 کے وزرائے زراعت کا اجلاس سعودی عرب میں سترہ سے انیس مارچ تک منعقد ہونے والا تھا۔

سعودی عرب مغربی ایشیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں کورونا وائرس پھیلنے کی رپورٹیں ملی تھی تاہم آل سعود حکومت نے اسے چھپانے کی بھرپور کوشش کی۔ سعودی حکومت کا تجارتی لین دین زیادہ تر چین اور مشرقی ایشیا کے بعض دیگر ممالک کے ساتھ رہا ہے، مگر اس کے باوجود وہ ایران کے خلاف کورونا کو ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے میں لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولیعہدمحمد بن سلمان کی دبئی کی 11سالہ شہزادی کیساتھ زبردستی شادی کی کوشش کا تہلکہ خیز انکشاف

سعودی عرب نے مختلف ملکوں منجملہ پاکستان کے لئے اپنی ہوائی سرحدیں بند کردی ہیں۔ ایک طرف سعودی عرب اپنے ملک میں کورونا مریضوں کی صحیح تعداد بتانے سے اجتناب کر رہا ہے ،تو دوسری طرف بعض دیگر عرب ممالک میں بھی اس وائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا کے ستتر نئے مریضوں کی خبر دی ہے اور اس طرح بحرین میں ایک سو نواسی افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

قطر کے حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ کورونا کے دوسو اڑتیس نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسو باسٹھ ہوگئی ہے۔

لبنانی ذرائع نے بھی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ پانچ نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد اکسٹھ تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لبنان کے تمام ریسٹورنٹ جمعرات سے بند رہیں گے۔ لبنان نے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے اکثر اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو بھی بند کردیا ہے۔

درایں اثنا کویت کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والی تمام پروازیں جمعے سے منسوخ کر دی جائیں گی۔ کویت کی وزارت صحت نے منگل کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہتر اعلان کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button