اہم ترین خبریںعراق

عراق: حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی بمباری، 3 افراد شہید اور 7 زخمی

شیعت نیوز: امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبوں صلاح الدین، بابل، بصرہ، کربلا اور واسط میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر فضائی حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کے حملہ کرنے کے بعد بھی ان علاقوں پر پرواز جاری ہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے مراکز پرامریکی جارحیت میں 3 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، 2 امریکی ایک برطانوی فوجی ہلاک

رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملہ بدھ کی رات امریکہ کے فوجی اڈے التاجی میں ہونے والے راکٹ حملے پر کیا گیا۔ التاجی حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے 4 فوجی ہلاک اور 26 دیگر فوجی زخمی ہوئےتھے۔

واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو ماہ قبل بھی امریکہ کے فضائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوئےتھے۔

حشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ۔

حشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کی نسبت شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ تین جنوری کو سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بزدلانہ حملہ کر کے شہید کر دیا تھا جس کے بعد عراقی عوام نے یہ پختہ عزم کرلیا ہے کہ وہ عراق سے امریکی دہشت گردوں کو باہر نکال کر ہی دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button