مشرق وسطی

شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان النیرب علاقہ میں شدید لڑائی جاری

شیعت نیوز: شامی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان صوبہ ادلب کے علاقہ النیرب میں زبردست لڑائی جاری ہے۔

ادلب کے بعض علاقوں پر قابض ترکی کے فوجیوں نے بھی شامی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

لندن میں مقیم شام مخالف گروہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج کو ادلب آپریشن میں روسی جنگی طیاروں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کی ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی ، دو علاقے آزاد

اس گروہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج ابھی تک النیرب کا کنٹرول واپس لینے میں کامیاب نہیں ہوئی ، النیرب شہر پر کل دہشت گردوں نے ترک فوج کی حمایت سے قبضہ کرلیا تھا۔

دوسری طرف شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج نے آج ادلب کے جنوبی علاقے دادیخ Dadikh میں ترکی کی فوج کے ڈرون کو مار گرایا ہے۔

شام کی فوج نے کہا ہے کہ ہر قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں اسرائیلی میزائل حملوں میں اسلامی جہاد کے دو کمانڈر شہید

شام کے جنگی طیاروں نے آج ادلب کے تفتناز ائیر پورٹ پر جہاں ترکی کے فوجی تعینات ہیں بمباری کی۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشت گردوں سے پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button