سعودی عرب

چین کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس کی سب سے زیادہ ہلاکتیں

شیعت نیوز: کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں سعودی عرب میں ہوئیں۔

عرب ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس ،چین، افغانستان کو چھوڑ کرفقط ایرانی سرحد کی بندش باعث تشویش ہے، علامہ ساجدنقوی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 18 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی سعودی عرب میں چین کے بعد کورونا وائرس سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ادھر بحرین ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور کویت میں بھی کورونا وائرس کے متعدد کیس سامنے آچکے ہیں جس کے بعد طبی الرٹ جاری کردیا گيا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے عرب ممالک کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کے پیچھے امریکہ کا اقتصادی ہدف……..!!

عرب ممالک کی طرح یورپی اور کئی دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسزسامنے آئےہیں اور جنوبی کوریا میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اٹلی بھی متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

کورونا وائرس اس وقت امریکہ ، برطانیہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان، کینڈا ، فرانس ، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، اٹلی سمیت چین کے تیس شہروں اور دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے ۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں اسّی ہزار سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے ستائیس ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ستائیس سو سے زیادہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button