مشرق وسطی

جہاد اسلامی فلسطین کی اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید

شیعت نیوز: شام میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ دفتر نے غاصبوں کے قبضے سے فلسطین کی مکمل آزادی تک اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

شام میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے اسماعیل السنداوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی کوشش ہے کہ استقامتی قوتوں پر حملہ کر کے شام کو تحریک جہاد اسلامی اور دیگر استقامتی گروہوں کو باہر نکالنے پر مجبور کردے جبکہ دمشق ، فلسطینی استقامت کا حامی و پشت پناہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں اسرائیلی میزائل حملوں میں اسلامی جہاد کے دو کمانڈر شہید

السنداوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جہاد اسلامی فلسطین غاصبانہ قبضے اور امریکی و صیہونی منصوبے سنیچری ڈیل کے خلاف ڈٹی رہے گی کہا کہ سرایا القدس ، صیہونیوں کے حالیہ حملے کا جواب دے گا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کر کے جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ کے سلیم احمد سلیم اور زیاد احمد منصور کو شہید کردیا ہے۔

دوسری طرف صیہونی حکومت اور اسلامی مزاحمت کے مابین غزہ میں جنگ بندی کا سمجھوتہ ہوا ہے۔

یہ بھی ہپڑھیں : غزہ میں اسلامی جہاد کےمراکز پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کل رات 11 بجکر 30 منٹ پر ہوئی۔ اسکائی نیوز کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ جنگ بندی اقوام متحدہ اور مصر کی نگرانی میں ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے حالات اس وقت خراب ہوئے کہ جب اتوار کی شب صیہونی دہشت گردوں نے محمد الناعم نامی ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر کے اس کے جنازے کی بے حرمتی کی جس کے جواب میں فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے صیہونی بستیوں پر 20 راکٹ داغے۔

حالیہ برسوں کے دوران غزہ اور شام پر انجام پانے والے صیہونی حملوں میں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button