مشرق وسطی

شامی فوج نے دہشت گردوں کے 2 ڈرونز طیارے تباہ کردیئے

شیعت نیوز: شامی فوج نے شام ميں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے 2 ڈرونز طیارے تباہ کردیئے۔

الاخباریہ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے اطراف میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے دو ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: صوبہ ادلب میں شام اور ترکی کی فوجوں کے درمیان جھڑپیں

فارس خبر رساں ایجنسی نے آج شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد گروہوں ان ڈرونز کو ادلب صوبے کے شہر النیرب میں تباہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ ڈرونز طیارے النیرب علاقہ میں شامی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کی بمباری

دہشت گردوں نے گزشتہ مہینوں کے دوران کئی بار صوبہ ادلب کو نشانہ بنایا۔ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی شام کی فضائیہ کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے دمشق ائیر پورٹ کی جانب داغے جانے والے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

خبری ذرائع نے اس بات کی تائید و تصدیق کی تھی کہ مذکورہ میزائل صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقے جولان کی بلندیوں سے داغے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button