اہم ترین خبریںپاکستان

پی پی پی کی طرح پی ٹی آئی کے آرڈرکو بھی جی بی کے عوام مسترد کرتے ہیں، شیخ نیئرعباس

اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں بھارتی مظالم سے چشم پوشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ 180 دنوں سے کشمیری عوام کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بچے، خواتین اور عمر رسیدہ لوگ سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں بھارتی مظالم سے چشم پوشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کی پاکستان تک رسائی روکنےمیں ایران اور قاسم سلیمانی کاکلیدی کردارہے ، سینیٹر فرحت اللہ بابر

نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔ چھ مہینوں سے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو محصور کر کے دنیا میں اپنی جمہوریت کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان، شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی ، بڑی تعداد میں مردوخواتین کی شرکت

علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی نے گلگت بلتستان آرڈر 2020ء پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رویہ جی بی کے عوام کیساتھ آقا اور غلام جیسا ہے۔ آج آرڈر 2020ء کی تیاری ہے جبکہ اس سے قبل 2009ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک آرڈر جاری کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ نواز نے ایک آرڈر جاری کیا۔ یہ تمام آرڈرز بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی چہلم مدافعان حرم اہل بیتؑ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،نثارفیضی

شیخ نیئرعباس نے کہا کہ جی بی کے عوام کو مختلف حکم ناموں سے بیوقوف بنانا اصل میں یہاں کے عوام کی توہین ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ مجلس وحدت مسلمین اس نئے آرڈر کو مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button