سعودی عرب

سعودی عرب نے ٹرمپ کے صدی معاملے کی حمایت کا اعلان

شیعت نیوز:سعودی عرب نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے ڈیل آف سینچری اہم قدم ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ ’ ڈیل آف سینچری‘ پیش کرنے اور فریقین کے درمیان امریکی سرپرستی میں مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ سعودی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی بادشاہ نے ڈیل کے حوالے سے امریکی صدرٹرمپ کی کاوشوں کو سراہا ہے اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کی جانے والی تمام مثبت اور جامع کاوشوں کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ امن منصوبہ پیش کیا جس میں اسرائیل اور فلسطین کو دو الگ ریاست بنا کر پیش کیا گیا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا اٹوٹ دارالخلافہ قراردیا ہے۔ فلسطینیوں نے اس ڈیل اور صدی معاملے کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button