اہم ترین خبریںپاکستان

معروف تجزیہ کار ایاز امیر کا امریکی حملے میں شہید ہونے والےجنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

عراق میں داعش کوپسپا کرنا اور شکست دیناقاسم سلیمانی کا بہت بڑا کام تھا

شیعت نیوز: معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قاسم سلیمانی جیسی مزاحمتی شخصیت مسلم دنیامیں کوئی پیدا نہیں ہوئی ، عراق میں داعش کوپسپا کرنا اور شکست دیناقاسم سلیمانی کا بہت بڑا کام تھا ، شام میں بشار لاسد کی حکومت کوبچانے میں بھی قاسم سلیمانی کااہم کردار تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کی شہادت پر آیت اللہ خامنہ ای کے نام صدر بشار اسد کا تعزیتی پیغام

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قاسم سلیمانی جیسی مزاحمتی شخصیت مسلم دنیامیں کوئی پیدا نہیں ہوئی ، عراق میں داعش کوپسپا کرنا اور شکست دیناقاسم سلیمانی کا بہت بڑا کام تھا ، شام میں بشار لاسد کی حکومت کوبچانے میں بھی قاسم سلیمانی کااہم کردار تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت واضح کرے کہ ہم امریکی خواہش پر کسی مسلمان ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، علامہ حامد موسوی

انہوں نے کہا کہ امریکہ کیخلاف مزاحمت کرنیوالوں میں قاسم سلیمانی کا نمایا ں مقام تھا ۔بشار الاسد کاکہنا تھا کہ ایران اور حزب اللہ کی جانب سے ضرور اس کا جواب آئے گا ،اس پر پاکستان کا ری ایکشن سمجھ سے بالا ترہے ، ایک قتل کرنے والا ہے اور ایک قتل ہواہے لیکن ہم کہہ رہے ہیں کہ دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کیاجانا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کی بقا و سالمیت امریکہ کی نابودی سے مشروط ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہاکہ قاسم سلیمانی کی موت سے تیسری جنگ عظیم جیسی اصطلاحیں استعمال نہیں کرنی چاہئے ، امریکہ کیخلاف مزاحمت کرنیوالے چند ہی طاقتیں تھیں،ان میں نمایاں شخص قاسم سلیمانی تھے جنہوں نے تقریروں سے نہیں عملی طور پر ثابت کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کاش کوئی قاسم سلیمانی ہوتا کیونکہ ہم تو بس کھوکھلی تقریریں کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button