پاکستان کی اہم خبریں

شہدائے آرمی پبلک اسکول کو بھول نہیں سکتے، بطور قوم دہشتگردی کو شکست دی ہے

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں، قوم کے صبر و استقامت کی مرہون منت ہیں

شیعت نیوز :شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حاصل ہونے والی کامیابیاں، پاکستانی قوم کے صبر و استقامت اور پاک افواج سے ان کی محبت کی مرہون منت ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شہدائے آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کہا کہ ہم شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے اور دہشت گردی کو بہ طور قوم نا کام کیا ہے، ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہم متحد ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے، سانحے کے شہداء اور غمزدہ خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث اہم تکفیری سہولت کار آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پاک فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایسی فوج کی کمانڈ کر رہا ہوں کہ جس کے جوان ملک و قوم کی خاطر جان نچھاورکرنےکے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے لمبا سفر طے کیا، پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button