اہم ترین خبریںسعودی عرب

محمد بن سلمان کی ایماء پر سعودی عدالت نے 5 شیعہ نوجوانوں کو پھانسی کی سزا سنادی

شیعت نیوز: آل سعود کی ظالم حکومت نے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے پر مزید 5 شیعہ نوجوانوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان 5  شیعہ نوجوانوں سے کئی ماہ تک کال کوٹھڑیوں اور قید تنہائی میں رکھ کر اور تشدد کر کے اعترافی بیان لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری

ان 5  شیعہ نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں پر امن مظاہروں میں شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ایک بے رحم ، ظالم اور ڈکٹیٹر حکومت ہے۔ برنی سینڈرز

سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت کی نا انصافیوں، لوٹ کھسوٹ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف 2011 سے عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور آل سعود نے عوامی احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے 21 پاکستانیوں سمیت 134 افراد کے سر قلم کردیئے

واضح رہے کہ آل سعود کی ظالم حکومت نے ملک میں بسنے والے شیعہ جوانوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسہ شروع کر رکھا ہے ، کبھی آل سعود کے فوجی ان علاقوں پر چڑھائی کرکے گھروں کو مسمار کرتے ہیں اور کبھی بے گناہ جوانوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جانے کے بعد ان پر جھوٹے مقدمات بناکر پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button