پاکستان

مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگا دیں گے، علامہ سید سبطین سبزواری

اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن اہلبیتؑ رسولؐ کے مزارات پر آنچ نھیں آنے دیں گے

شیعت نیوز : مقامات مقدسہ کے خلاف امریکی و اسرائیلی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن اہلبیتؑ رسولؐ کے مزارات پر آنچ نھیں آنے دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے عراق میں مقامات مقدسہ کے خلاف امریکی و اسرائیلی سازشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعماری قوتیں مقدس مقامات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، لیکن امت مسلمہ اس کی ہرگز اجازت نہیں دی گی اور ہم اپنی جانیں قربان کرکے بھی نجف اور کربلا کی حفاظت کریں گے، انھوں نے کہا جس طرح عراق کے غیور شیعہ و سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر امریکی،اسرائیلی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرتے ہوئے ان دہشتگردوں کا خاتمہ کیا اسی طرح ان شامی عوام نے بھی بھرپور قیام کر کے ان کا وجود ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :مختار ثقفی پر تہمت اور الزام لگانے والے وہی ہیں جن کے آباؤاجدادمختارکے ہاتھوں قتل ہوئے،سبطین سبزواری

علامہ سبطین سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ علمائے شیعہ کا لبادہ اوڑھے کچھ مکروہ افراد بیرون ملک بیٹھ کر مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے خلاف بیانات دیتے ہوئے عراقی عوام کا پرتشدد احتجاج پر اکسا رہے ہیں ہیں، ان لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان شاء اللہ شیعان عالم مرجعیت اور ولایت فقیہ کا تحفظ اپنی جان پر کھیل کر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button