پاکستان کی اہم خبریں

ہفتہ وحدت کا عملی نتیجہ آزادی فلسطین و کشمیر کی صورت میں نکلے گا، اسد اللہ بھٹو

ہفتہ وحدت کے تمام پروگرامات میں مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کو ضرور یاد رکھا جائے

شیعت نیوز :ہفتہ وحدت کا عملی نتیجہ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق،مظلومین فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور امریکہ و اسرائیل اور دیگر سامراجی قوتوں کے خاتمے کی صورت میں حاصل ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وحدت کا عملی نتیجہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی صورت میں حاصل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے ہفتہ وحدت کا اعلان کر کے فلسطین اور کشمیر کی آزادی کا آسان حل دیا تھا۔عالم اسلام کو درپیش موجودہ حساس ترین صورتحال میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے، امام خمینیؒ کا اعلان کردہ ہفتہ وحدت پوری امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ ہے، ان شاء اللہ ہم حضرت امام خمینیؒ کے ہفتہ وحدت کے پیغام کو لیکر آگے چلیں گے، اسی میں امت مسلمہ کی بقا و سرفرازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ولادت رسولؐ اللہ کے موقع پر ہفتہ وحدت کے اعلان سے دشمن کو شکست ہوئی،علامہ نیاز نقوی

اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نے ہفتہ وحدت منانے کا جو اعلان کیا تھا، اس کے پیچھے بڑی حکمت عملی پوشیدہ تھی، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہفتہ وحدت کے پیغام کا نتیجہ مقبوضہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کی صورت میں نکل سکتا ہے اور جدوجہد آزادی کیلئے آواز حق بلند کرنے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں پوری دنیا میں مقبوضہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے فضا بنے گی، دنیا بھر میں بیداری آئے گی۔اسد اللہ بھٹو نے پاکستانی عوام کو تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہفتہ وحدت کے تمام پروگرامات میں مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کو ضرور یاد رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button