اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی صدر کےدورہ پاکستان کے دوران حملہ کا خدشہ تھا ،وزیر اعلیٰ سندھ کا انکشاف

ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی حادثاتی موت پر سندھ اسمبلی میں بھی سوگ طاری رہا، اجلاس کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 شیعیت نیوز: ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران حملہ کا خدشہ تھا ۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرے ہوتے یہ انکشافات وزیر اعلیٰ سندھ نے کئے ۔

مراد علی شاہ کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق  ایرانی صدر پر حملے کے باعث ہم نے پاکستان میں تعطیل کی تھی۔

 سندھ اسمبلی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک موت پر تعزیتی قرارداد منظور کی

ایرانی صدر اور ان کے رفقا کی حادثاتی موت پر سندھ اسمبلی میں بھی سوگ طاری رہا، اجلاس کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن النجار نے تعزیتی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ صوبائی ایوان برادر ملک کے عوام اور شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

اجلاس میں  وزیراعلیٰ سندھ، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، صوبائی وزرا اور دیگر ارکان اسمبلی نے بھی ایرانی صدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر سندھ کے لوگوں کے ساتھ گذارے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ایران سے اس وقت بات کی جب کوئی ان سے بات نہیں کرتا تھا تب انہوں نے وہاں جا کر گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا تھا۔

سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے بھی حادثے کو امت مسلمہ کا بڑا نقصان قرار دیا

جبکہ اجلاس میں شریک تمام ارکان نے ایرانی صدر کے انتقال پر افسوس اور ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button