مشرق وسطی

شامی فوج کا شہر خان شیخون میں کار بم حملہ ناکام

شیعت نیوز: شام کی فوج نے شہر خان شیخون کے اطراف میں ایک کار بم کو ناکارہ بنا دیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ایک خودکش بمبار اس گاڑی کے ذریعے جس میں بم نصب تھا ، شہر خان شیخون کے اطراف میں واقع فوجی مراکز پر حملہ کرنا چاہتا تھا تاہم شامی فوج نے اسے تباہ کردیا اور اس کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے مضافات میں اینٹی ٹینک ٹاؤ میزائل سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

واضح رہے کہ خان شیخون شہر ادلب کے شمالی مغربی اور مشرقی علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور اس شہر کی آزادی شام کے سب سے بڑے اقتصادی مرکز حلب شہر کا راستہ کھل جانے کی سمت میں پہلا قدم ہوگا۔

خان شیخون شہر پر شامی فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد اب ملک کے شمالی علاقے معرۃ النعمان کی جانب پیشقدمی کا راستہ بھی شامی فوج کے لئے ہموار ہوجائے گا۔

دوسری جانب مقبوضہ جولان کے عوام نے ایک مشترکہ اعلامیے میں اپنی سرزمین اور شام سے وفاداری، جولان کے عربی تشخص کے تحفظ اور اس علاقے کے عوام کے خلاف صیہونی حکام کے نسل پرستانہ اور ظالمانہ اقدامات کا مقابلہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کو یہودی رنگ دینے کے صیہونی حکومت کے موجودہ دشمنانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کے مقابلےمیں ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک شامی قوم اور حکومت چاہیں گی ان کے ملک میں موجود رہیں گے۔ ظریف

جولان کے عوام نے اپنے اس اعلامیے میں جولان کے تشخص کی حفاظت کے لئے قربانیاں دینے اور اپنی مادر وطن سے وفاداری پر تاکید کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button