پاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی کی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری سے ملاقات

ایک کالعدم دھشت گرد گروہ کے پریشر میں آکر ستر 70 سالہ قدیم جلوس شہادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبی ع پر گذشتہ دو سال ایف آئی آرز درج کی گئیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی سیکرٹری جنرل سجاول حاجی مظفر علی لغاری اورسیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم ضلع سجاول برادر نجف علی لغاری کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت نے وارثان شہداء سے یادگار شہداء ٹاور تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک یادگار شہداء ٹاور تعمیر نہیں ہوسکا اس پر عملدرآمد کیا جائے اور وارثان شہداء سے کئے گئے وعدوں اور معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آج عالمی استکبار کی صفوں میں ذلت و رسوائی اور شکست کا احساس نمایاں ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ خیرپور انتظامیہ ملت جعفریہ اور عزاداران امام مظلوم کے ساتھ مسلسل نا انصافی کر رہی ہے ایک کالعدم دھشت گرد گروہ کے پریشر میں آکر ستر 70 سالہ قدیم جلوس شہادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبی ع پر گذشتہ دو سال ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اس روایتی اور قانونی جلوس عزا کے بانیوں کو تنگ کرنے کی بجائے شر پسندوں کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباب اقتدار شیعہ مسنگ پرسنز کے معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں،علامہ مقصودڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ ریحانہ لغاری نے کہا کہ یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کے لئے میں متعلقہ ذمہ داران سے بات کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور انتظامیہ کو قدیمی جلوس کے سلسلے میں ہر طرح کی قانونی مدد کے لئے ایس ایس پی اور ڈی سی خیرپور سے آج ہی بات کروں گی۔ انہوں نے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button