اہم ترین خبریںپاکستان

عراقی سفیر کی وزارت خارجہ میں پاکستانی حکام سے اہم ملاقات، زائرین کی مشکلات پربات چیت

عبدالسلام صدام محسن نے کہا کہ عراقی سفارت خانہ تمام خدمات کی فراہمی کے لئے عراقی حکومت کےقوانین اور ہدایات کے مطابق پابند ہے

شیعت نیوز: اسلام آباد میں متعین جمہوریہ عراق کے سفیر جناب عبدالسلام صدام محسن نے وزارت خارجہ میں پاکستانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اطلاعات جناب سہیل محمود سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کی صورتحال اور ان کے مشترکہ مفادات اور خطرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور اور ترجمان وزیر اعظم عمران خان کی زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے عراقی سفیر سے ملاقات

انہوں نے سفارت خانے کے کام سے متعلق متعدد امور پر بھی بات چیت کی ، خاص طور پر امام حسین علیہ السلام اربعین زیارت کے مسئلے اور عراق میں مقدس مقامات کے زائرین کو ویزا دینے کے معاملے پرگفتگو کی گئی۔

عبوری چارج ڈی افیئرز عبدالسلام صدام محسن نے کہا کہ عراقی سفارت خانہ تمام خدمات کی فراہمی کے لئے عراقی حکومت کےقوانین اور ہدایات کے مطابق پابند ہے۔انہوں نےزائرین کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button