دنیا

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کا وائٹ ہاؤس سے اہم دستاویز تک رسائی کا مطالبہ

شیعت نیوز : امریکی ڈیموکریٹس رکن پارلیمان نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ سے اہم اور حساس دستاویز تک رسائی مانگ لی ہے جس کے بعد صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے وائٹ ہاؤس سے یوکرائنی صدر اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی مشکوک گفتگو کے مسودے تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا مہاجرین پر گولیاں مارنے اور کرنٹ چھوڑنے کا مشورہ

امریکی صدر کی اپنے یوکرائنی ہم منصب سے 25 جولائی کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما اور اوباما دور میں سابق نائب صدر جو بائیڈن کیخلاف تحقیقات شروع کرنے پر زور دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے۔

اس گفتگو کو مشکوک قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اٹارنی جنرل کو باقاعدہ شکایت بھی درج کرائی تھی تاہم وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اس سارے کو معاملے کو دبائے رکھا تھا۔ سابق صدر جو بائیڈن اگلے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدر ٹرمپ کے مقابل امیدوار ہوں گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button