پاکستان

جامعہ مسجد زینبیہ سیالکوٹ کے شہداء کی برسی پورے عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے حملے میں 30 سے زائد نمازی شھید ہوئے تھے

جامعہ مسجد زینبیہ سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں کے حملے میں شھید ہونے والے 30 ساے زائد شھداء کی برسی آج پورے عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یکم اکتوبر 2004 بمطابق 15 شعبان المعظم جمعۃ المبارک کے دن جب سیالکوٹ کے مومنین فرزندہ سیدہ زہراء( سلام علیہا) مولا امام زمانہ( عجل اللہ تعالیٰ فرجہم شریف) کا یوم ولادت مناتے ہوئے جامعہ مسجد زینبیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں کالعدم سپاہ صحابہ و کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے خانہ خدا پر حملہ کرتے ہوئے اپنے کریم رب کی بارگاہ میں سجدہ ریز 30 سے زائد نمازیوں کہ جن میں بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کو خاک و خون میں نہلا کر اپنے جد کی پیروی کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں امریکا اور آل سعود نے شیعہ نسل کشی کرائی، مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل نہ ہوا توبھوک ہڑتال پر بیٹھ سکتا ہوں، علامہ ناصر عباس جعفری

سانحہ مسجد زینبیہ سیالکوٹ کو آج پندرہ سال بیت چکے ہیں، تاہم خانہ خدا میں اپنے لہو سے تر سجدہ ریز ہونے والے ان شہداء کی یاد آج بھی تازہ ہے۔شہدائے مسجد زینبیہ سیالکوٹ کی برسی آج پورے ملک میں پورے عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔برسی کا مرکزی پروگرام مسجد زینبیہ سیالکوٹ میں منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button