پاکستان

پنجاب یونیورسٹی میں پیغام کربلا کے موضوع پر یوم حسینؑ کا انعقاد

واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کے جنگ کے علاوہ عالم انسانیت کے لئے ایک عظیم درسگاہ بھی ہے

شیعت نیوز :پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں پیغام کربلا کے موضوع پر یوم حسینؑ کا انعقاد ہوا۔ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شریک تھی۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں ’’پیغام کربلا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی حیدر جاوید سید کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کے جنگ کے علاوہ عالم انسانیت کے لئے ایک عظیم درسگاہ بھی ہے۔میدان کربلا میں امام حسینؑ کے انصار نے اسلام کی راہ میں خود کو قربان کرکے رہتی دنیا تک زندگی حاصل کر لی۔

حیدر جاوید سید کا کہنا تھا کہ قیام امام حسینؑ ناصرف دین محمدؐ بلکہ عالم انسانیت کی بقاع اور دفاع کے لئے تھا۔دور حاضر میں عالم اسلام میں نام نہاد مولویوں کیجانب سے قیام امام حسینؑ اور واقعہ کربلا کے خلاف منفی پراپیگنڈے نے یزیدی فکر کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : ملت جعفریہ کی نمائندہ طلباء تنظیم آئی۔ایس۔او کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد

حیدر جاوید سید کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں اس سے قبل بھی یوم حسینؑکا انعقاد بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے کیا جاتا تھا،لیکن چند فتنہ پرور عناصر کی جانب سے شرانگیزی کی وجہ سے یوم حسینؑ کے انعقاد کو روک دیا گیا تھا، لیکن آج کئی برسوں کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کی انتظامیہ اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی کاوشوں سے انتہائی منظم اور پروقار یوم حسینؑ کا انعقاد لائق تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button