ایران

ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں ۔ ڈاکٹر علی اکبر صالحی

شیعت نیوز : ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام (پرامن) شعبوں میں ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں اور یہ صنعت کسی بھی قیمت پر نہیں رکے گی۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے جمعرات کو تہران سے متصل صوبہ البرز میں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پوری قوت کے ساتھ جاری رہنے کی ہی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو بدترین معاہدہ قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری معاہدے سے متعلق مسائل کو امریکہ کے بغیر حل کیا جا سکتا ہے

انہوں نے عالمی سطح پر ایران کی پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی فیصلہ ایران کی شرکت کے بغیر عملی شکل اختیار نہیں کرسکتا کیونکہ ایران مشرق وسطیٰ کے حال اورمستقبل کا فیصلہ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر صالحی نے کہا کہ آج سامراجی طاقتیں ایران سے اس لئے عداوت کرتی ہیں کہ ایران کا اسلامی انقلاب سامراجی نظریات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اسلامی انقلاب نے ہی اقوام عالم میں بیداری اور شعور پیدا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button