اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید

شیعت نیوز : بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آئے دن معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں یا زخمی ہو کر زندگی بھر کی معذوری کا شکار ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے آج بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نیکرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں مظالم پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے معصوم شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچی سمیت 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید ہونے والے شہریوں میں 2 سالہ بچی نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 3 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت فوج کی فائرنگ و گولہ باری میں اب تک کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button