دنیا

امریکہ نے فلسطین کو دنیا کے ملکوں کی فہرست سے خارج کردیا

شیعت نیوز : امریکہ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نے ایک غیر روایتی اقدام انجام دیتے ہوئے فلسطین کو دنیا کے ملکوں اور علاقوں کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔

اسپوٹنیک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر فلسطین کا نام خود مختار فلسطین کے علاقے یا فلسطینی علاقے کے نام سے موجود تھا تاہم ابھی حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ نے حکم دیا ہے کہ فلسطینی عربوں کے سلسلے میں مقبوضہ سرزمین کے زیر عنوان کوئی بھی ریفرنس حذف کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق ہمیشہ فلسطینی قوم کے تمام دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا

محدود اختیار کی حامل خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے دائیں بازو کے انتہاپسند صیہونیوں کے ساتھ یکجہتی و جانبداری قراردیا اور کہا کہ یہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کی ایسی پسماندگی اور انحطاط ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

نبیل ابو ردینہ نے امریکہ کے اس اقدام کو فلسطینی قوم اور مسئلہ فلسطین کو حذف کرنے کے لئے اس مایوسانہ کوشش کا تسلسل قرار دیا ہے جس کا آغاز فلسطینی علاقے کو مقبوضہ علاقے کی اصطلاح استعمال نہ کرنے سے شروع ہوا اور اب امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سے فلسطینی ملک یا فلسطینی علاقے کا نام ہٹادئے جانے جیسے قابل نفرت اور قابل مذمت اقدام پر اختتام پذیرہوئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button