مشرق وسطی

شام میں حماہ کا علاقہ داعشی دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد

شیعت نیوز شامی فوج اور رضاکار فورسز نے شمالی حماہ کا اسٹریٹجک علاقہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج اور رضاکار فورسز نے شمالی حماہ کا ’’الاربعین‘‘ نامی اسٹریٹجک علاقہ داعشی دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کی چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں النصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد غیرملکی ہیں۔

الاربعین آزاد ہونے سے حماہ کے’’اللطامنہ‘‘، ’’کفر زیتا‘‘اور’’الزکاہ‘‘نامی علاقوں کا محاصرہ بھی ختم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تاہم داعش دہشت گرد بیرونی امداد کی وجہ سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button