لبنان

اسرائیل 2006 کی طرز پر حزب اللہ پر حملہ کرنا چاہتا ہے

لبنان نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ بیروت کی شہری املاک کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو آگاہ کیا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ کے ذریعے سے حزب اللہ کو ایرانی اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنان کے اقوام متحدہ میں نمائندے امل مدللی نے بتایا کہ لبنان اسرائیل کے الزامات کو اپنے امن و سلامتی اور سویلین بنیادی ڈھانچے پر حملہ تصور کرتا ہے۔

امل مدللی کا کہنا تھا کہ ’’اسرائیل اگر ان الزامات کا سہارا لے کر 2006ء کی ہی طرز پر لبنان کی بندرگاہوں اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنانا چاہ رہا ہےتو سیکیورٹی کونسل کو اس معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ ‘‘

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے سیکیورٹی کونسل کے سامنے بیان میں بتایا کہ ’’بیروت بندرگاہ اب حزب اللہ کی ملکیت بن گئی ہے۔‘‘ اسرائیل حزب اللہ کو اپنا سب سے بڑا دشمن گردانتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button