اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیل کی جانب سے ریڈ لائنز عبور کرنےکیلئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، حزب اللہ

شیعیت نیوز:حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اسلامی مزاحمت کا پہلا محاذ تھا جس نے فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت کیلئے طوفان الاقصی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نو ماہ گزر جانے کے بعد بھی ہم اسلامی مزاحمت کے دیگر محاذوں کی طرح اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور خاص طور پر گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے خلاف مہلک کاروائیاں انجام دے چکے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا: "غزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی شمولیت کے آغاز سے ہی غاصب صیہونی رژیم اور اس کے حامی ممالک نے ہم پر مزاحمتی کاروائیاں بند کر دینے کیلئے بہت دباو ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا

اور مغربی اور امریکی ایلچی مسلسل بیروت کے دوروں میں مصروف رہے جن میں سے آخری کوشش مشرق وسطی کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کے خصوص ایلچی عاموس ہاکسٹائن نے انجام دی۔

ان افراد نے ڈرا دھمکا کر لبنانی حکمرانوں کو اس بات کا قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ حزب اللہ لبنان پر دباو ڈال کر مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں اس کی کاروائیاں بند کروائیں۔

لیکن یہ تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور امریکی ایلچی غزہ جنگ کے دوران پانچویں بار لبنان سے ناکام ہو کر واپس لوٹ گیا۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button