اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیل نے ریڈ لائنز عبور کی تو جواب کیلئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ریڈ لائنز عبور کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اسلامی مزاحمت کا پہلا محاذ تھا جس نے فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت کیلئے طوفان الاقصی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نو ماہ گزر جانے کے بعد بھی ہم اسلامی مزاحمت کے دیگر محاذوں کی طرح اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور خاص طور پر گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے خلاف مہلک کاروائیاں انجام دے چکے ہیں۔

موجودہ جنگ درحقیقت اسلامی مزاحمتی قوتوں اور عالمی استعمار کے درمیان تاریخی ٹکراو ہے، کہا: "سب جانتے ہیں کہ غاصب صیہونی رژیم کی بنیاد عالمی استکبار نے رکھی۔

اس جعلی رژیم کی تشکیل برطانیہ کے اقدامات سے شروع ہوئی اور اس کے بعد امریکہ نے اس کام کو آگے بڑھایا۔

یہ کوششیں یورپ اور چند بڑے ممالک کی حمایت سے جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت

غاصب صیہونی رژیم کی تشکیل کا اصل مقصد خطے پر تسلط اور صیہونی غاصبانہ قبضے کو توسیع دینا تھا تاکہ غاصب طاقتیں خطے کے وسائل اور صلاحیتوں پر قابض ہو سکیں۔

طوفان الاقصی آپریشن، اسلامی مزاحمت کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کا مقبوضہ فلسطین پر 75 سالہ غاصبانہ قبضے کا ردعمل تھا۔

ایسی رژیم جس نے فلسطین کے تمام علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جما لیا اور کوئی بھی اسے نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔

صیہونی رژیم یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی زندگی مفلوج کر کے اس سرزمین کو تباہ کرنے کے درپے تھی۔

طوفان الاقصی آپریشن کے بہت زیادہ اثرات اور نتائج ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ طوفان الاقصی آپریشن صیہونی رژیم کو متزلزل کرنے کیلئے اہم اسٹریٹجک اقدام ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button