اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو کی کابینہ متعدد مسائل سے دوچار ہے، اپوزیشن لیڈر یائرلیپیڈ

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کی اپوزیشن کے سربراہ "یائر لیپیڈ ” نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کے علاوہ مختلف اقتصادی، سیاسی اور سماجی بحرانوں سے بھی نبرد آزما ہے۔

یائر لیپیڈ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابات کے انعقاد کے ذریعے موجودہ کابینہ کو ختم کرنا چاہیے۔

اسرائیل بحران کا شکار ہے اور اس کا واحد حل انتخابات کا انعقاد ہے اور اس کے حصول کا ایک ذریعہ ہڑتال اور احتجاج ہے۔

انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے حصول اور قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں تحریک حماس کو مجرم قرار دینے کے لیے، نیتن یاہو اور اس کے ساتھیوں کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تل ابیب نے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

اور کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ نے معاہدے کی مخالفت کی اور اب وہ مجاہدین کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے افراد کی واپسی کے بغیر ہی جنگ کو روکیں گے۔

لیپیڈ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیتن یاہو کی کابینہ متعدد مسائل سے دوچار ہے اور احتجاج ہی اسرائیل کو بچانے کا واحد راستہ ہے۔

صیہونی حکومت کی اپوزیشن تحریک کے سربراہ نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں اس حکومت کی کابینہ کو گرانے کے لیے مختلف جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال سات اکتوبر کو "الاقصی طوفان” آپریشن کے بعد سے صیہونی حکومت کا سیکورٹی اور سیاسی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور بہت سے ماہرین کے مطابق یہ حکومت ماضی جیسی پوزیشن میں واپس نہیں آسکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button