اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، مفتی فضل ہمدرد کا ”ہمدرد ہاؤس” کا دورہ، طلباء اور منتظمین سے ملاقات

شیعیت نیوز: معروف اہلسنت اسکالر مفتی فضل ہمدرد اور دیوبندی عالم دین سید طیب شاہ بخاری نے دورہ ملتان کے دوران ادارہ خودی کے زیر اہتمام چلنے والے ”ہمدرد ہاؤس” دورہ کیا۔

دورہ کے موقع پر اُنہوں نے ”ہمدرد ہائوس ” میں مقیم طلباء سے اور ادارے کے منتظمین سید فضل عباس نقوی، سید فرخ مہدی، سید جواد جعفری، جواد حیدر جوئیہ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر آغا ظہور حسین، سید محسن شمسی، سید مہدی کاظمی اور احسن مہدی موجود تھے۔

ادارے کے منتظمین نے اہلسنت علمائے کرام کو ادارے کا وزٹ کرایا، ادارے کی کارکردگی اور حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ شبیر حسن میثمی کی جے ایس او پاکستان کی مرکزی ورکشاپ میں شرکت

مفتی فضل ہمدرد نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مفتی فضل ہمدرد نے کہا کہ باپ کی شفقت سے محروم کے لیے ہمدرد ہاوس کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اس ادارے میں بلا تفریق شیعہ سنی بچوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button