سعودی عرب

آل سعود کے ہاتھوں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تشویش

شیعت نیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق آل سعود نے سیاسی سرگرم خاتون نسیمہ السادہ کو کسی جرم کی تفہیم کے بغیر 11 ماہ سے جیل میں بند کررکھا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :سعودی عرب کا ایران کے خلاف جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے عادل الجبیر

بیان میں کہا گیا ہے کہ نسیمہ السادہ کو صرف انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا دفاع کرنے کےجرم میں پابند سلاسل کیا گيا ہے سعودی عرب میں مقدمہ چلائے بغیر اب تک درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتر دیا گیا ہے سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے جبکہ مقدمہ چلائے بغیراب تک درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے اور ہزاروں افراد سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر بے گناہ جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button