سعودی عرب

امام کعبہ کی منافقانہ منطق، یمن پرسعودی جارحیت جائز لیکن جارحیت کا جواب ناجائز قرار

یمنیوں کی جانب سے ابھاائیرپورٹ پر حملہ قابل مذمت ہے

شیعت نیوز : مسلم ملک یمن پرسعودی جارحیت جائز ہے لیکن اس جارحیت کا جوابی حملہ غلط اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار آل سعود کی ملازمت کرنے والے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے یمنی فورسز کی جانب سے ابھا ایئر پورٹ پر حملے کی مذمت میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یمنیوں کی جانب سے ابھاائیرپورٹ پر حملہ قابل مذمت ہےلیکن امام کعبہ نے پڑوسی مسلم ملک یمن پر گزشتہ چار سالوں سے جاری وحشیانہ بمباری اور قتل عام پر ایک لفظ بولنا بھی گوارہ نہ کیا، جس میں اب تک 9 ہزار مسلمان مرد و خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں اور لاکھوں مسلمان ادویات و غذائی قلت کے سبب موت و زیست کی کیفیت میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی اقدار وقوانین اور عالمی اخلاقیات کی پامالی ہے لیکن امام کعبہ کو شاید یہ نہیں معلوم کہ آل سعود کی جارح افواج نے گزشتہ چار سالوں سے یمن کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور وہاں کے مسلمان ادویات اور غذائی قلت کا شکارہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمنی مجاہدین کا چوتھی بار سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر حملہ ، پروازیں معطل

امام کعبہ اس بات کا جواب دیں کہ کیا ہسپتالوں، رہائشی عمارتوں، سکولوں پربچوں، مریضوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اقدار وقوانین اور عالمی اخلاقیات کی پامالی نہیں ہے؟کیا اسلامی جنگی قوانین بھی اس طرح کے کسی اقدام کی مذمت اور اس کو حرام نہیں سمجھتے؟

شیخ عبدالرحمان السدیس کو پتہ ہونا چاہیے کہ امام کعبہ کا عہدہ تمام مسلمانوں میں احترام اور بزرگی کی علامت ہےاور اس کا استعمال مسلمانوں کے آپسی اختلافات کودور کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلیےکیا جانا چاہیے ناکہ کسی ظالم کی حمایت اور کسی کی تنخواہ داری کا حق ادا کرنے کیلیے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج نے گزشتہ چار برسوں سے غریب مسلم ملک یمن پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک ہزاروں معصوم بچوں سمیت لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ یمن میں غذائی قلت اور مختلف وبائوں سے لاکھوں افراد موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button