اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ عباس کمیلی نے ملت پاکستان کو امن کی دعوت دی وہ مظلوموں کی توانا آواز تھے، علامہ احمد اقبال رضوی

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کی ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ علامہ عباس کمیلی عظیم ذاکر تھے،

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ علامہ عباس کمیلی نے ملت پاکستان کو امن کی دعوت دی، علامہ عباس کمیلی مظلوموں کی توانا آواز تھے، اہل وطن کا درد رکھنے والے عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کی بنیاد رکھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل شاہ خراسان میں معروف شیعہ عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ راجہ ناصرعباس کا تعزیتی پیغام

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کی ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ علامہ عباس کمیلی عظیم ذاکر تھے، جو اتحاد بین المسلمین کے داعی سمجھے جاتے تھے۔ یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کو 6 ستمبر 2014ء کو دہشتگردوں نے شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button