مشرق وسطی

اکثر داعش دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم آل ثانی

قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم آل ثانی نے سعودی عرب کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے داعش دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ قطر کے سابق وزير اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دوسرے ممالک پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ دنیا جانتی ہے کہ اکثر داعش دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور سعودی عرب دہشت گرد گروہوں کو مالی امداد فراہم کررہا ہے۔ قطر کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قطر پر کسی بھی بین الاقوامی ادارے حتی امریکہ نے بھی دہشت گردی کا الزام عائد نہیں کیا۔ صرف سعودی عرب اور امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کے الزامات عائد کئے ہیں۔ جبکہ بے شمار داعش دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے ۔ القاعدہ کے عناصر اور کمانڈرون کا تعلق بھی سعودی عرب سے ہے 11 ستمبر کے ہولناک واقعہ میں بھی سعودی عرب کے شہری ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button