یوم علی پر امن و امان بحال رکھنے پر ملت جعفریہ کا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر خراج تحسین

شیعیت نیوز:کراچی یوم شہادت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت امام علیؑ کی مرکزی مجلس 10 بجے نشتر پارک میں برپا ہوئی، جس سے علامہ رضا حیدر رضوی نے خطاب کیا، جس کے بعد نشتر پارک سے ہی جلوس برآمد کیا گیا۔ اس بار نمائش چورنگی پر تعمیراتی کام کی وجہ سے روٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی تھی۔
جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پہنچا، جہاں باجماعت نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دو بجے مزار قائد کے VIP گیٹ کے سامنے علامہ احمد اقبال رضوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔
نماز ظہرین کے بعد آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عزاداران امیرالمومنینؑ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔
کراچی،مرکزی جلوس یوم علیؑ پر دہشت گرد حملے اور بڑے جانی نقصان کی کوشش ناکام
اسی طرح لاہور میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہونیوالا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
ملک بھر میں یوم علی علیہ سلام کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس عزا باخیرت اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوئے ۔
اس موقع پر سیکورٹی اداروں کی کارکرگردی بھی قابل تحسین رہی ، جنکی کوشیشوں سے یوم علی ؑ پرامن طریقہ سے اختتام ہوا ۔
کراچی میں پولیس نے ایک دہشتگردی کے بڑے منصوبہ کو ناکام بنایا جس پر ملت جعفریہ کراچی پولیس سمیت ملک بھر میںیوم علی پر سیکورٹی فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔