اہل بیتؑ کے مدینہ، نجف، مشہدمیں مزارات اسلام کی نشانیاں ہیں، جمعیت علما پاکستان
خاتون جنت ،شہزادی کونین جگر کوشہ رسول، حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔ خواتین سیرت فاطمہ پر عمل کرکے گھر کو جنت کا گہوارہ بنا سکتی ہیں

شیعیت نیوز: جمعیت علما پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ خاتون جنت ،شہزادی کونین جگر کوشہ رسول، حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔ خواتین سیرت فاطمہ پر عمل کرکے گھر کو جنت کا گہوارہ بنا سکتی ہیں۔ مغربی تہذیب شیطانی ہے ،جس نے معاشرے کو تباہ کردیا۔
ہمیں مغربی تہذیب کی بجائے اسلامی تہذیب پر فخر کرنا چاہیے۔اہل بیتؑ کے مدینہ، کربلا، نجف،بغداد، مشہدمیں مزارات مقدسہ اسلام کی نشانیاں ہیں اور ان کی نسبت سرور کائنات حضرت محمد مصطفی سے جاملتی ہے۔ لاالہ ٰالااللہ کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میںابھی تک اسلامی نظام مملکت نافذ نہیں ہو سکا۔اللہ تعالیٰ کے دین کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے ہمیں بحیثیت مسلمان تعلیمات نبوی کو نظام زندگی اور خواتین کو سیرت زہر ا ؑ کو روزمرہ تہذیب کا حصہ بنانا ہوگا۔
قوم کو اسلام کی آبیاری کیلئے حسینیت پر کاربند ہونا ہوگا، جے یو پی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرا سلا م اللہ علیہا کے یوم وصال کی مناسبت سے جے یو پی پنجاب کے زیر اہتمام سید ة النسا کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ فائزہ نقوی نے کہا کہ تہذیب خواتین بناتی ہیں۔ سیرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا پر عمل کر کے خواتین مغربی تہذیب کے سامنے دیوار بن جائیں تا کہ ہم اپنا خاندانی نظام اور عقیدہ اسلام محفوظ کرسکیں، چونکہ دنیا کا بہترین نظام زندگی اسلام ہے۔
خواتین فاطمی تہذیب کی حقیقت کو سمجھیں ، سیرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے مغربی تہذیب کی یلغار کے مقابلے میں دیوار بن جائیں ۔ تہذیب کی خرابی کاسب سے زیادہ شکار عورت ہوتی ہے۔ سخت کام مردوں کو سونپے گئے ہیں جبکہ تہذیب خواتین کے ہاتھوں تشکیل پاتی ہیں۔