پاکستان

وزیراعظم نے درست کہا کہ ایران کیخلاف پاکستان کے علاقے سے جا کر دہشتگردی ہوتی رہی ہے، جنرل (ر) عبدالقیوم

شیعیت نیوز: سینیٹ آف پاکستان کے رکن اور اپوزیشن رہنماء جنرل (ر) عبدالقیوم ملک کا بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے ساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسرائیل کے متعلق بھی موجودہ وزیراعظم یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارتی اور اسرائیلی حکومتیں اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، دونوں جارح ممالک ہیں، پاکستان اسرائیل کو ظالم اور غاصب سمجھتا ہے۔ جہاں تک پابندیوں کی بات ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ ایران کیلئے بھی اور پاکستان کیلئے بھی موجودہ صورتحال ایک تنی ہوئی رسی پر چلنے کے مترداف ہے، اس کیلئے زیادہ عمدہ اور فعال ڈپلومیسی کی ضرورت ہے،ایران امریکی بالادستی اور یونی پولر نظام کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم نے درست کہا کہ ایران کیخلاف پاکستان کے علاقے سے جا کر دہشتگردی ہوتی رہی ہے،بے شک عمران خان ایک دوسری پارٹی کے وزیراعظم ہیں، لیکن جہان تک پاک ایران تعلقات کی گہرائی اور اہمیت کی بات ہے تو اس مین کوئی دوسری بات نہیں کہ قیام پاکستان سے بھی پہلے سے ہمارا مذہبی اور ثقافتی رشتہ ہے، دونوں ملک ایک دوسرے کے قدرتی طور پر قریب ہیں، جغرافیائی طور پر بھی جڑے ہوئے ہیں، یہ دورہ جلد ہونا چاہیئے تھا، اس کی بھی اہمیت ہے، حالات اور علاقے کی سیاست میں جو بھی تبدیلی آتی رہی ہے، تعلقات اور قربت متاثر نہیں ہوئی۔ پاکستان جب معرض وجود میں آیا تو سب سے پہلے ایران نے ہمیں تسلیم کیا، اسی طرح جب ایران میں امام خمینی نے انقلاب کے بعد اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی تو سب سے پہلے پاکستان نے اس حکومت کو تسلیم کیا۔ ایران ویسٹ ایشیاء کا اہم ملک ہے، یہ دنیا اور مشرق وسطیٰ کا بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے،پاک ایران بارڈر سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے اور تجارت کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button