سعودی عرب

سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ

سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت داخلہ کی عمارت زلفی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انویسٹی گیشن پر جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا، سکیورٹی فورسز نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔مقابلے میں سکیورٹی فورسز کے بھی کئی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملہ آوروں میں سے ایک کی عمر 40 سال جب کہ بقیہ 3 دہشت گردوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ چاروں دہشت گرد سعودی شہری ہیں تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button