سعودی عرب

ریاض کے شمالی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب آل سعودی مخالفین پر فائرنگ

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ;ریاض میں فائرنگ کا یہ واقعہ، الزلفی کے علاقے میں پولیس مرکز کے قریب پیش آیا۔

آل سعودی مخالفین کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ کے بارے میں سعودی سیکورٹی حکام کی جانب سے اب تک کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

سعودی عرب سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے خواتین کے حقوق کے ایک سرگرم عمل حامی، میسا المانع کو گرفتار کر لیا۔

سعودی عرب میں جب سے بن سلمان، ولی عہد بنائے گئے ہیں اس ملک کی جانب سے علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں تاجروں، علمائے کرام اور مخالف سعودی شہزادوں کو گرفتار کر کے جیل میں بند کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button