پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے جانثاران امام عصر عج کنونشن سے سعودی سفارت خانے میں خوف و کھلبلی

شیعیت نیوز: پاکستان کے دارالحکومت میں جاری شیعان علی ؑکی بڑی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ جانثاران امام عصرعج کنونشن نے آلِ سعود کے گماشتوں کی نیندیں اڑا دیں ہیں، شیعیت نیوز کو باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں متعین آلِ سعود کےگماشتوں (سعودی سفیرنعوف بن سعدالمالکی ) کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کنونشن نے خوف میں مبتلا کررکھاہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی سفیر نے اسلام آباد میں کئی اہم شخصیات کو فون کئے ہیں اور ان سے معلومات حاصل کی ہیں کہ جانثاران امام عصر (ع) کنونشن کے اہداف ومقاصد کیاہیں ؟. سعودی سفیر نعوف بن سعد المالکی نے مختلف شخصیات سے مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں منتخب ہونے والے نئےسیکریٹری جنرل سے متعلق بھی باز پرس کی اور یہ جاننا چاہا کہ نیا سیکریٹری جنرل کون ہوگا اور اسکے اہداف کیا ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سفیر اور سفارت خانے کے منتظمین گذشتہ تین روز سے اسلام آباد میں جاری جانثاران امام عصر عج کنونشن اور اس کے اہداف کے حوالے سے کافی پریشان اور حالت اضطراب میں دکھائی دیتے ہیںاوراس کنونشن پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے قیام سے اب تک پاکستان میں بسنے والے محروم ومستضعف اور پا برہنہ عوام کی توانا آواز بنی رہی ہے،اس جماعت نے ہمیشہ عالمی استعماری قوتوں کے مادر وطن کے خلاف ناپاک عزائم کو بروقت بھانپتے ہوئے ملت پاکستان کو اس سے ہشیار وبیدار رکھا ہےجبکہ عالمی سطح پر بھی ان ظالم قوتوں کی ریشہ دوانیوں کے خلاف ہمیشہ صدائے حق بلند کی ہےاور دس سال گذرجانے کے باوجود اس میں کوئی کمی نہیں آئی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں شیعان علیؑ کے دشمنوں کے علاوہ اب عالمی سامراج اور آلِ سعود مجلس وحدت مسلمین اور اسکی قیادت سے خوف کھانے لگے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button