شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

31 مارچ, 2019 14:23

شیعیت نیوز: شیعہ مسنگ پرسن فورم کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی کے حوالےسے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ عرصہ دراز سے بے جرم و خطا لاپتہ کئے گئے انکے جوانوں کا فوری بازیاب کروایا جائے۔

اس موقع پر شیعہ مسنگ پرسن فورم کے چیئرمین راشد رضوی اور شہید خرم ذکی کے دست راست خالد راو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لاپتہ کیئے گئے جوانوں کا جرم صرف اور صرف امریکا اور اسرائیل کی مخالفت کرنا ہے کیونکہ جب امریکا اور اسرائیل کو بر ابولا جاتا ہے تو بن سلمان کو برا لگتاہےاور بن سلمان کو جب برا لگتا ہے تو وہ بات ہمارے حکمرانوں کو بری لگتی ہے اور وہ اسطرح ہمارے جوانوں کو لاپتہ کردیتے ہیں، انہوںنے کہا کہ لاپتہ کیئے گئے جوانوں کو جرم کیا ہے کیا انہوں کو قتل کیا ہے یا دہشتگرد ی نہیں ایسا کچھ ثابت نہیں۔

9:00 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔