ایران

ایران میں دور مار میزائل ھویزہ کی تقریب رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے آج دارالحکومت تہران میں دور مار کروز میزائل ھویزہ کی تقریب رونمائی کے موقع پر اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ھویزہ میزائل کو جو دنیا کی پیشرفتہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی ہے ایرانی ماہرین نے تیار کیا اور یہ 1350 کیلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ھویزہ میزائل میں صحیح نشانہ بنانے،ایکوریٹ نیویگیشن اورزیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ایک اہم دفاعی کامیابی ہے جس سے دکھائی دیتا ہے کہ ایرانی عوام کو دفاعی شعبے میں پیشرفت سے کوئی بھی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔

جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کو دفاع کے شعبے میں اس قسم کی شاندار کامیابیاں مل رہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی عوام نے ہم کر سکتے ہیں کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ دکھا دیا کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنے راستے پر بڑی کامیابی کے ساتھ گامزن ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button