گلگت میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، تکفیری دہشت گرد راکٹ لانچر سمیت گرفتار
شیعیت نیوز: گلگت میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پولیس نے ایک تکفیری دہشت گردکو گرفتار کرکے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا، جوٹیال پولیس نے مناور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو پکڑ لیا تو اس کے قبضے سے راکٹ لانچر برآمد ہوا، پولیس کے مطابق محمد روان ولد محمد عیسیٰ ساکن فاروق آباد سمیگال داریل کے قبضے سے راکٹ لانچر اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ملزم سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ دوسری جانب کالعدم جماعت س ے تعلق رکھنے والے تکفیری دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ داریل اور تانگیر میں آپریشن کی وجہ سے راکٹ لانچر کو گلگت منتقل کر رہا تھا، دیامر میں سکیورٹی فورسز نے جب آپریشن شروع کیا تو وہ تمام اسلحہ گلگت بلتستان منتقل کرنا چاہتا تھا، ملزم کے اعتراف کے بعد جے آئی ٹی نے تفتیش کا دائرہ پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔








