سعودی عرب

سعودی عرب نےیمن کے بعد شام پر جنگ مسلط کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا لیا

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اپنی فوج شام میں بھیجنے کامنصوبہ بنارہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ قریبی مشورہ جاری ہے۔
شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک)نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب  شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اپنی فوج  شام میں بھیجنے کامنصوبہ بنارہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ قریبی مشورہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے بعد اب شام میں بھی اپنی افواج داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے شام سے اپنی فوج نکالنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام سے اپنی فوج نکالے گا تو ہم اپنی فوج وہاں بھیج دیں گے کیونکہ شام سمیت پورے خطے میں امن کے استحکام کے لیے وہاں افواج کا موجود رہنا ضروری ہے۔اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button