پاکستان

پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکراسد قیصر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، درطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: پاکستان کے سپیکر پارلیمنٹ اسد قیصر نےایران کے دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصبعلی لاریجانی کےساتھ ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے،اسد قیصر نے 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی پر حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چابہار میں حالیہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے پاک اور ایران کے درمیان دیرپا اور مضبوط تجارتی ، سفارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد علاقائی ممالک کو نقصان پہنچانا ہے لہذا اس لعنت کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا۔

علی لاریجانی نے مغوی ایرانی بارڈر گارڈز سے متعلق کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان یرغمال بنائے جانے والے باقی 7 ایرانی اہلکاروں کو فوری طور پر بازیاب کرائے گی،واضح رہے کہ ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والی دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button