سانحہ صفوراکو 4برس بیت جانے کے باوجود دہشتگردوں کو پھانسی نا ہوسکی، ڈی آئی جی عامرفاروقی
شیعیت نیوز: ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں پروسیڈنگ سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، سانحہ صفورا کو4برس کا عرصہ بیت گیا، تاہم ملوث دہشتگردوں کو پھانسی نہیں ہوسکی۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر فاروقی نے کہا کہ متعلقہ سرکاری محکموں کی دستاویزات اراضی پر قبضے کے تنازعات کا باعث ہیں، اگر متعلقہ محکمے شہر کی تمام اراضی کا نظام کمپیوٹرائز کرلیں، تو لینڈ گریبنگ کا خاتمہ ممکن ہے، سرکاری محکموں کے جانب سے ایک ہی پلاٹ کے مالکانہ حقوق کی دستاویزات فراہم کرنے سے لینڈ مافیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے آباد سے استدعا کی کہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر زمینوں کے ریکارڈ کمپیٹرائز کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، جس سے قبضہ مافیا کو لگام دی جا سکے گی۔ آخر میں آباد کے وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا نے ڈی آئی جی ایسٹ اور تمام پولیس افسران کی جانب سے آباد سے اظہار یکجہتی کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے کراچی میں امن قائم کرنے پر سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔








