سعودی عرب

تیونس کے بعد الجزائر میں بھی بن سلمان کی پریس کانفرنس منسوخ

بن سلمان عوامی مظاہروں اور احتجاج کے درمیان اتوار کی رات الجزیرہ پہنچے تھے جہاں صحافیوں سے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔منتظمیں نے عوامی مظاہروں اور احتجاج کے پیش نظر بن سلمان کی صحافیوں کے ساتھ ملاقات منسوخ کردی اور صحافیوں کو تجارتی کانفرنس کی کوریج لیے جانے کی ہدایت دی۔الجزائر کے سترہ بڑے صحافیوں اور علمی شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں سعودی ولی عہد کے دورہ الجزائر کی مخالفت کرتے ہوئے اسے الجزائر کے باشندوں کے لیے اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔اس سے پہلے صحافیوں کے تندو تیز سوالات کے ‍ خوف سے تیونس میں بھی بن سلمان کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی تھی۔مصر، تیونس، مراکش، موریطانیہ اور الجزائر میں پچھلے کئی روز سے سعودی ولی عہد بن سلمان کے دورے کے خلاف عوامی سطح پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button